جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

پولیس کی رکاوٹوں کی وجہ سے مجھے ٹرک ڈرائیور بننا پڑا،علی زیدی

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی رکاوٹوں کی وجہ سے مجھے ٹرک ڈرائیور بننا پڑا،علی زیدی

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سی ویو پر پولیس ہماری تیاری میں رکاوٹ ڈال رہی ہے

جس کی وجہ سے مجھے ٹرک ڈرائیور بننا پڑا۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نے تمام متعلقہ حکام سے سی ویو پراسکرین لگانے کی اجازت مانگی تھی ادھر دیگر پارٹیوں کے بھی پروگرام ہوتے ہیں

لیکن صبح سے پولیس ہماری تیاریوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوا کیا

امپورٹڈ حکومت مارشل لاسے بھی آگے نکل رہی ہے انہوں نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جو کہ انگریزوں کا قانون ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں پولیس والے وردی پہن کر ٹھپے لگا رہے تھے،عمران ریاض پر ہر تھانے میں ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے

ایاز امیر پر حملہ کیا گیا یہ ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں بھی ان سب نے مارچ کیے بلاول نے مارچ کیا جس میں ان کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں

انہوں نے صبح سے یہ تماشہ لگایا گیا ہے کہہ رہے ہیں اجازت نہیں ہے اجازت نامہ نہیں ہوتا صرف اطلاع دی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…