اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

وفاقی محتسب کی 100روپے کے نوٹ پربابائے قوم کا نام اور اس کی پشت پر طبع کی گئی تصویر کا مقام درست درج کرنے کی ہدایت

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی محتسب نے 100روپے کے نوٹ پربابائے قوم کا نام اور اس کی پشت پر طبع کی گئی تصویر کا مقام درست درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔کراچی کے شہری 75 سالہ محمد محسن کی نشاندہی پر وفاقی محتسب کی طرف سے 100روپے کے نوٹ پر موجود

دونوں غلطیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریٹائرڈ سرکاری ملازم محمد محسن کے مطابق دس سال قبل نوٹ کا بغور جائزہ لینے پر اندازہ ہوا کے انگریزی میں قائد اعظم کے نام کی اسپیلنگ آئین پاکستان میں درج شدہ اسپیلنگ کے مطابق نہیں،’’Quaid-i-Azam’’ کی جگہ’’Quaid-e-Azam’’ہے جو کہ غلط ہے۔ جبکہ نوٹ کی پشت پر طبع شدہ تصویر کے ساتھ قائد اعظم ریذیڈنسی ذیارت کوئٹہ لکھا گیاہے جوکہ بلوچستان ہونا چاہئے تھا۔محمد محسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران متعلقہ اداروں کو سینکڑوں خطوط لکھے تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوئی،جنوری 2022 میں وفاقی محتسب کے پاس درخواست جمع کرائی جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو نوٹسز بجھوائے اور اب اپنا فیصلہ سنا دیا۔وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر کوئٹہ کے سربراہ سرور بروہی کے مطابق وفاقی محتسب نے شکایت گزار کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو دونوں غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سال2006 میں شروع ہونے والے 5ویں جنریشن کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں اسی طرح استعمال ہوتے رہیں گے تاہم نئے آنے والے نوٹوں پر یہ غلطی درست کردی جائے گی۔سرور بروہی نے 75 سالہ شہری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ محمد محسن نے نہ صرف غلطی کی نشاندہی کی بلکہ بار بار ناکامی کے باوجود ہمت نہ ہارکر حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…