ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

یکم جولائی سے 15 اگست تک معمول سے زیادہ شدید بارشوں کا امکان

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بارش کے حوالے سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو خبردار کر دیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عیدالاضحی کے دنوں میں بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں

متوقع ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کی زیادہ شدت یکم جولائی سے 15 اگست تک رہے گی،7 جولائی کو دوسرا مون سون سسٹم ملک پر اثر انداز ہو گا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں صبح اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی۔سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش ہو سکتی ہے، شہرِ قائد میں بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آندھی کے دوران کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا سسٹم کراچی کو چھوتا ہوا گزرا تو اس سے 50 سے 70 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مون سون کے اس سسٹم کا مرکز اگر کراچی سے گزرا تو یہاں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی سے متصل سمندر میں 3 سے 5 جولائی کے دوران طغیانی رہے گی، اس دوران ماہی گیر محتاط رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب سے نم ہوائیں گزشتہ رات سیالکوٹ اور نارووال میں داخل ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہوائیں مزید شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ 2 جولائی سے یہ ہوائیں مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود شہر میں موجود برساتی نالے اب تک صاف نہ ہو سکے۔شہر کے 41 بڑے اور 518 چھوٹے نالوں میں اب بھی کچرا موجود ہے، کے ایم سی کی نالہ صفائی مہم اب تک نمائشی دوروں تک محدود رہی ہے۔نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں صورتِ حال ابتر ہو سکتی ہے۔چند روز قبل ہونے والی 38 ملی میٹر کی بارش کے باعث ان نالوں کے ابلنے سے ضلع وسطی سمیت پورا شہر متاثر ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…