جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

نامعلوم افراد کے تشدد سے باپ قتل ، ملزمان نے بتایا بینک ملازم ہیں، زخمی بیٹی کا بیان

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی کالونی جوہر ٹائون میں نامعلوم افراد کے تشدد سے باپ قتل جب کہ جواں سال بیٹی زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی کالونی جوہر ٹائون میں نامعلوم افراد کے تشدد سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ

آوروں نے بتایا کہ وہ بینک ملازمین ہیں۔واقعے کے بعد 24 سالہ زخمی بیٹی زینب کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، سی سی پی او بلال صدیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔زخمی لڑکی زینب نے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بینک ملازمین ہیں، ہم نے کال کی تو تم نے گالیاں نکالیں، تمھیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔زینب نے کہا حملہ آور نے میرے سر پر کوئی چیز ماری جس سے میں لہولہان ہوگئی، میں نے خود کو کمرے میں بند کر کے جان بچائی، سوائے ایک چین کے حملہ آوروں نے کوئی چیز نہیں اٹھائی، وہ صرف ہمیں مارنے آئے تھے۔مقتول شخص کے داماد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیوی کے نمبر پر کچھ دنوں سے بینک اسکیم سے متعلق کال آ رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…