بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید قمیص شلوار میں ملبوس

ایک شخص خاتون کو مار رہا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مار پیٹ کے دوران خاتون زمین پر گر جاتی ہے جس کے بعد وہ بھی مزاحمت کرتی ہے، ایس ایچ او سمیت آفس میں موجود دیگر لوگ بیچ بچاؤ کرواتے ہیں۔لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے شخص کو ایس ایچ او تھپڑ مار کر آفس سے باہر بھیج دیتا ہے۔دوسری جانب تشدد کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ نجی معاملات کی وجہ سے ان کے کہنے پر مجھے 24 جون کو ہارون آباد پولیس سٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں گھریلو تشدد کا شکار تھی، میرے شوہر آئس کا نشہ کرتے تھے، میرے شوہر نے مجھے تھانے آنے کا کہا اور غنڈے بھیج کر مجھے مار پڑوائی، تشدد کے دوران میری ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کے بعد مجھے اب تک انصاف نہیں ملا، میں چار بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی ہوں اور میری جان کوخطرہ ہے، میری حکام بالا سے گزرش ہے کہ جلد ان ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شام میں کیا ہو رہا ہے؟


شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…