اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ( سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور، چین کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے ملاقات کی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ یانگ جیچی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…