جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ترک ڈاکٹرز نے نوگھنٹے میں جڑواں بچوں کو الگ کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک ڈاکٹرز نے نوگھنٹے میں جڑواں بچوں کو الگ کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

انقرہ (این این آئی)ترکی کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جڑواں بچوں کو نو گھنٹے

سے کم وقت میں کامیابی کے ساتھ الگ کردیا۔ سرجنز کے اس نوعیت کے تیز ترین آپریشن نے عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے جو کہ سینے کی ہڈی کے ساتھ جڑے ہوئے پیدا ہوئے اور ان کے دل بھی دو تھے۔

انہیں کامیاب آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا اور اب دونوں بچیاپنے طور پر زندہ رہنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ جڑواں بچوں کی حالت

اب خطرے سے باہر ہے لیکن وہ اب بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں۔استنبول کے اسپتال میں آپریشن کی نگرانی کرنے والے

پروفیسر مہمت ویلی کرالٹن نے کہا کہ پیشہ ورانہ کام سرانجام دینے پر وہ اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم جڑواں بچوں کو ایک منصوبے کے تحت الگ کرنے میں کامیاب ہوئے

جس میں تقریبا نو گھنٹے لگے۔اسپتال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پروفیسر کرالٹن کی ٹیم میں درجنوں طبی ماہرین شامل تھے، جنہوں نے طریقہ کار کو کامیاب انجام تک پہنچانے کے لیے کئی نئے طریقوں کا استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…