حکومت نے پریڈ گرائونڈ میں احتجاج اور مجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے کروڑوں کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( آن لائن)حکومت نے تحریک انصاف کے 2 جولائی کے پریڈ گرائونڈ میں احتجاج اور مجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے 18 کروڑ روپے کا خصوصی بجٹ منظورکرلیا گیا ہے ،
بجٹ کی منظوری وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے حاصل کی،14 کروڑ سے زائد کی ضمنی گرانٹ بھی کابینہ سے منظور کرائی گئی ہے،
ذرائع نے مزید بتایا کہ 2 جولائی کو تحریک انصاف کے پریڈ گرا?نڈ میں احتجاج اور اور مجوزہ دھرنے کی مانیٹرنگ کے لیے
3 کروڑ 93 لاکھ سے خصوصی نگرانی کے کیمرے اور متعلقہ سازو سامان خریدا جائے گا،18 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کا مقصد احتجاج کے
موقع پر امن و امان کو یقینی بنانا ہے،اس گرانٹ سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ادائیگی کی جائے گی، وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی ہے۔