منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹی سے منہ کالا کرنے والے بدبخت باپ کو پھانسی کا حکم

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آن لائن )ایڈیشنل سیشن جج/ سپیشل جج چائلڈ پروٹیکشن شیخوپورہ سیف اللہ سوہل نے تھانہ ہاوسنگ کالونی کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو پھانسی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا ۔ فاضل عدالت کے روبرو محمد جاوید احمد بھٹی

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور مستغیثہ کے وکیل معروف قانون دان رانا احسن رشید ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے دلائل پیش کئے،استغاثہ کے مطابق 17 مئی 2021ء کو مجرم وقاص احمد کے خلاف تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس نے سگی بیٹی سے زیادتی کرنے کے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا جبکہ تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ ڈبلیو بلاک کی رہائشی مدعیہ عفت شاہین کے مطابق وہ 17 مئی کی درمیانی شب میں گھر سے باہر ضروری کام کے سلسلہ میں گئی تھی جب گھر واپس آئی تو گھر کے کمرے سے شور کی آواز آرہی تھی میں جلدی جلدی کمرہ میں داخل ہوئی تو میرا خاوند وقاص احمد اپنے اور میری بیٹی سماریہ جس کی عمر 16سال ہے کے کپڑے اتار کر زبر دستی زنا بالجبر کررہا تھا جو مجھے دیکھ کر جلدی جلدی اپنے کپڑے پہن کر دھمکیاں اور گالیاں دیتا ہوا گھر سے باہر چلا گیا ۔ جب میں نے اپنی بیٹی سے پوچھا تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ اسکا باپ اکثر اس سے یہ شیطانی کھیل کھیلتا ہے جسکے بعد خاتون نے بیٹی کے ہمراہ تھانہ ہاوسنگ کالونی جا کر کاروائی کی استدعا کی۔ تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کی اور متاثرہ بچی کے میڈیکل سمیت تمام شواہد عدالت کے روبرو پیش کئے جن کی روشنی میں فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…