اسلام آباد (این این آئی)عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد بشریٰ اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کرنے والے شہری عبدالاحد آج بھی نہیں آئے، ان کی تشویش سمجھ آ رہی ہے۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو چلا گیا اس کے گھر والوں کے کورٹ کچہری کے چکر لگوائے جا رہے ہیں، پتہ نہیں اس کے پیچھے کیا ہے، افسوس ہمارے اندر سے انسانیت ختم ہوگئی ہے۔