اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائرڈ سی اے اے ملازمین کی پنشن میں کمی کردی گئی

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کمی کر دی، پینشن میں کمی ای جی 7 کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے۔سی اے اے کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق

پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اے اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 25 مارچ کو اپنے 191 ویں اجلاس میں کیا۔ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ نے پنشن میں کمی ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کی تجویز پر کی ہے، پنشن کٹوتی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پنشن میں کمی کا پہلا نوٹیفیکیشن 20 جون کو جاری کیا پھر اسے منسوخ کر کے دوسرا نوٹیفیکیشن 25 جون کو جاری کیا اور اس میں کہا گیا کہ پنشن میں کٹوتی کا اطلاق پرانی تاریخ میں مارچ 2022 سے ہوگا۔نئے نوٹیفیکیشن کے بعد ریٹائرڈ افسران کی پنشن میں 30 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، سی اے اے کے ریٹائرڈ افسر اور ایوی ایشن لاء کے ماہر عبید عباسی کے مطابق قانون کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کمی نہیں کی جا سکتی جبکہ پنشن میں کٹوتی پچھلی تاریخ سے کرنا بھی غیر قانونی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کمی نہیں کی جا رہی، پنشن میں کٹوتی کے دستاویزی ثبوت کے باوجود بھی ترجمان سی اے اے نے پینشن میں کٹوتی نہ ہونے پر اصرار کیا۔دوسری جانب ہونے والے ریٹائرڈ افسران نے پینشن میں کٹوتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…