اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

300 سال پرانی عمارت سعودی شہزادے اور بل گیٹس نے اپنے نام کرلی

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی )مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور سعودی شہزادے الولید بن طلال نے اٹلی میں سترہویں صدی میں قائم ہونے والی عمارت اپنے نام کرلی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع سترہویں صدی کی قدیم عمارت خرید کر اسے لگژری ہوٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس قدیم عمارت کو سترہ کروڑ ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ فور سیزنز ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کمپنی نے دو کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کردی ہے۔بل گیٹس نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنی اور سعودی شہزادے الولید بن طلال کی مشترکہ کمپنی فور سیزنز ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے ذریعے سترہویں صدی کی ایک قدیم عمارت مرینی کو خرید کر اسے شاہانہ سکس اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کئی سال قبل اس قدیم عمارت کے گرانڈ فلور کا زیادہ تر حصہ ایک اسٹور میں تبدیل کردیا گیا تھا جو روم کے شہریوں کو سستی گھریلو سامان فروخت کرتا تھا جبکہ عمارت کے اوپر کے فلورز پر اٹلی کی پارلیمنٹ کے نمائندوں کیلئے ایک کیفیٹیریا موجود ہے ۔علاوہ ازیں، رپورٹس کے مطابق سنہ 1650میں اس عمارت کی تعمیر شروع کی گئی تھی اور برسوں تک یہ امرا کی بیٹھک کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔ تاہم اب فور سیزنز کمپنی عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے 12 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔لگژری ہوٹل میں تقریبا 100 کمرے ہونے کی توقع ہے۔ اس میں کانفرنس سینٹر اور جم بھی بنائے جائیں گے۔دوسری جانب، فور سیزنز کے ترجمان نے اٹلی میں موجود تاریخی عمارت کو خریدے جانے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…