اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کہیں نہیں جارہا ، اتنے پنگے لیے ہیں اب تو کمنٹری بھی نہیں ملنی ، رمیز راجہ

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟، مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں اتنا مصروف اور ٹف سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پچز کی خامیاں سامنے آئیں، خوشی ہے پچز پر کام شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جا رہا ہے۔پی سی بی چیرمین نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میں 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو عزت دیں گے تو لوگ ہمیں عزت دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ میں 6 فرنچاز کے لیے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے،امید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرا رہا ہے۔رمیز راجا نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جونیر پریمیر لیگ کو سپر وائز کریں گے،ان سے بہتر بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ والوں سے کچھ چیزیں مانگی ہیں،

وہ چیزیں دے دیں تو ہم کلیئرنس دے دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھیپتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں،

مجھے پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاں۔رمیز راجا نے کہا کہ میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو نہیں ملنی

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم کے لیے سی ڈی اے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، ہم فینز کو سیڑھیوں پر بٹھا کر ان کے

ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ کراچی میرا فیورٹ ہے، یہاں میرا ڈیبیو ہوا اور یہاں میں نے بہت رنز کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…