جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ویسٹ انڈین فاسٹ بولر نے ایک گیند پر 15 رنز دے دیے

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر اوشانے ٹھامس نے ایک گیند پر 15 رنز دے دیے۔بی پی ایل 2024ـ25 میں کھلنا ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، ولیم بوسیستو نے 50 گیندوں پر 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں کنگز کی اننگز کے دوران ٹھامس نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔تھامس نے نے اننگز کا پہلا اوور کروایا اور پہلی گیند فلر لینتھ کی اور فیلڈنگ نے سرکل کے اندر شاندار کیچ تھام لیا لیکن امپائر کی جانب سے اسے نوبال قرار دیا گیا اور بیٹر کو نئی زندگی کے ساتھ فری ہٹ بھی مل گئی۔

فری ہٹ بیٹر نے ڈاٹ کی، لیکن دوسری گیند پر چھکا لگا اور وہ بھی نوبال قرار پائی جس نے نعیم اسلام کو ایک اور فری ہٹ کا موقع دیا، جس کے بعد تھامس نے دو لگاتار وائیڈ بال کردیں۔اگلی نوبال پر بیٹر سے چوکا لگایا، جب تیسری گیند کروائی گئی تو بورڈ پر پہلے ہی 15 رنز بن چکے تھے۔تھامس نے کا اوور کچھ اس طرح تھا نوبال، 0، نوبال، وائیڈ، وائیڈ، نوبال چوکا۔ اس کے بعد انہوں نے لائن و لینتھ پر بولنگ کی۔کھلنا کے کپتان مہدی حسن مراز نے ایک اوور میں چار نوبال کے بعد تھامس کو دوسرا اوور نہیں دیا اور کھلنا ٹائیگر نے میچ 37 رنز سے جیت لیا، اور کنگز کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…