جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری

datetime 3  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا ہ اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہا الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو ایک شدید بارشوں کا اسپیل کا امکان ہے ،وہ بالائی علاقوں میں بھی ہوگا اورجنوبی علاقوں میں بھی ہوگا،اس سے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے،واٹر لیول ڈیمز میں بہتر ہوگا۔

موسم کی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا،بالائی علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ جبکہ ڈیرہ غازی خان کینالوں میں طغیانی آسکتی ہے،تمام متعلقہ اداروں کوممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…