اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

datetime 3  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت سے جہاں فلمی دنیا اور ان کے مداح غم زدہ ہیں وہی زندگی کے غیریقینی کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان کی موت سے ان کے مداحوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور اب میڈیا ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرجانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا کانٹا لگا سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے چند مشہور فلموں کے بعد اداکاری کی دنیا سے خود کو بڑی حد تک دور کیا تھا اور مخصوص پروجیکٹس پر کام کرتی ہیں اور فلموں میں محدود کام کے باوجود شیفالی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کی اس وقت دولت کا حجم 10 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی جو بھارت کی کرنسی کے مطابق 8.54 کروڑ روپے بنتی ہے، جو فلمی صنعت سے دوری کے باوجود بطور اداکارہ ان کو حاصل شہرت سے برانڈ ویلیو برقرار تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی شیفالی مختلف شوز میں شرکت کرتی تھیں اور اس شرکت سے وہ 10 لاکھ سے 25 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی تھیں اور یہ رقم صرف 35 سے 45 منٹ کی اداکاری یا اسکرین میں آنے کی مد میں حاصل کرتی تھیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کو یوں تو شہر کانٹا لگا سے ملی تھی لیکن انہیں اس مشہور گانے کے عوض صرف 7 ہزار روپے ملے تھے لیکن اس گانے کے بعد جیسے ہی ہٹ ہوگئیں تو ان کی فیس لاکھوں روپے ہوگئی تھی۔شیفالی نے شہرت کے بعد جہاں کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے وہی انہوں نے رئیلٹی شوز نچ بلیے اور بگ باس 13 میں بھی شرکت کی اور مشہور سیریز بے بی کوما نا میں بھی اداکاری کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…