جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

آریان خان کی رنگ رلیاں کنگ خان کو بدنام کرنے لگیں

datetime 1  جنوری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کے معاشقے ان کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگے ہیں۔سال نو کے جشن میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادیآریان خان کا برازیل سے تعلق رکھنے والی اپنی ”نئی گرل فرینڈ” کے ساتھ شرکت نے انھیں خبروں کی زینت بنادیا ہے۔سپر اسٹار کے بیٹے کا شمار ستاروں کے ایسے بچوں میں ہوتا ہے جو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے ہونے کی حیثیت سیآریان میڈیا کی نظروں میں ویسے ہی رہتے ہیں، اس لیے ان کے معاشقے بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

آریان خان منشیات کیس میں خبروں میں رہنے کے علاوہ اب اپنی زندگی میں آنے والی محبتوں کے حوالے سے بھی اکثر و بیشتر شہ سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں، کیونکہ ان کا نام کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جڑا نظرآتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی لریسا بونیسی نامی ماڈل و اداکارہ کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انہیں ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گزشتہ شب سال نو کے جشن پرآریان اور لریسا ساتھ دکھائی دیے۔افواہیں ہیں کہ نئے سال کے موقع پر آریان خان اور لارسا بونسی کو شہر میں گھومتے پھرتے ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

نئے سال کے جشن کی تقریب میںآریان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ لارسا بونسی کے ساتھ تقریب میں پہنچے تھے۔ دونوں کو پارٹی کے مقام پر داخل ہوتے دیکھا گیا۔ لارسا نے چند دوستوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور میڈیا کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا، جبکہ آریان اپنے محافظوں کے ساتھ تھے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھرآریان خان اور ان کی برازیلی گرل فرینڈ کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں، جبکہ کئی میڈیا صارفین نیآریان خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ کنگ خان کو بدنام کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…