پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شاپنگ کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر، دبئی نے اپنا ریٹیل کیلینڈر جاری کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ہے، دبئی میں ہوں گے پورا سال شاپنگ ایونٹس، دبئی فیسٹولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ نے نئے سال کا شوپنگ کیلینڈر جاری کردیا ہے۔شاپنگ کیلینڈر میں کئی ثقافتی سرگرمیاں، شاپنگ اور انٹرٹینمنٹ کے ایونٹس شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلینڈر کا پہلا ایونٹ دبئی شاپنگ فیسٹول ہے، چھ دسمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ بارہ جنوری تک جاری رہے گا۔چوبیس جنوری سے دو فروری تک چینی نیا سال منایا جائے گا۔ اس دوران شہر بھر میں آتش بازی، ثقافتی پرفارمنسز اور شاپنگ پروموشنز سمیت بہت کچھ ہوگا۔

دبئی فیشن سیزن بھی کیلینڈر کا حصہ ہے۔ جس کے دوران چاروں سیزنز کی کلیکشنز پیش کی جائیں گی۔رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دوران بھی مختلف ایونٹس ترتیب دئے جائیں گے۔پچیس اپریل سے گیارہ مئی تک دبئی ای اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول منایا جائے گا۔ اس دوران شہر بھر میں سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور ایونٹس ہوں گے۔سترہ سے چھبیس اکتوبر تک روشنیوں کا تہوار دیوالی منایا جائے گا۔ اس دوران دبئی کے بڑے ریٹیلرز خصوصی پیکیجز پیش کریں گے۔اس کے علاوہ یو اے ای کی قومی دن سمیت مختلف ایونٹس اس کیلینڈر کا حصہ ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…