اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل کے دوران 15 سے 17 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر میں بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ انہی ایام میں گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔14 سے 17 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیر تا جمعرات پنجاب ، اسلام آباد راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ اور مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 جولائی کے دوران سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، مانسہرہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے اور مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…