منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ پر بھی حملہ

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار اور سیکیورٹی ایکسپرٹ رونت رائے نے انکشاف کر دیا ہے۔رونت رائے، جنہوں نے مسٹر بجاج کے کردار سے شوبز میں شہرت حاصل کی، اپنی سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے سیف علی خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔گزشتہ سال 15 سے 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے لگژری اپارٹمنٹ پر ایک مشتبہ شخص نے چھریوں کے وار کرکے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس سے سیف شدید زخمی ہوئے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

رونت رائے نے بتایا کہ جب سیف علی خان کو اسپتال سے گھر لے جایا جا رہا تھا تو راستے میں کرینہ کپور کی گاڑی پر ہلکا پھلکا حملہ ہوا، کیونکہ بھیڑ اور میڈیا کے باعث گاڑی کو دھکا لگا تھا۔ اس حملے سے کرینہ بہت خوفزدہ ہو گئیں اور انہوں نے خود سیف کو گھر لے جانے کی درخواست کی، جس پر رونیت رائے نے انہیں گھر پہنچایا۔ تب تک گھر کے باہر مکمل سیکیورٹی اور پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جا چکی تھی۔مزید برآں، رونت رائے نے بتایا کہ سیف علی خان کے گھر کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے پر کئی خامیاں سامنے آئیں، جنہیں فوری طور پر درست کرنے کے لیے انہوں نے اہم تجاویز دی تھیں، جن پر عمل درآمد کیا گیا تاکہ خاندان کی حفاظت مضبوط ہو سکے۔سیف علی خان پر حملے کے بعد پورا خاندان شدید تنا میں ہے، اور کرینہ کپور نے میڈیا اور پاپارازی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بچوں تیمور اور جے کی پرائیویسی کا خیال رکھیں تاکہ خاندان کو سکون مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…