اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ معروف ماڈل سان ریچل گاندھی نے مبینہ طور پر پانڈیچیری میں اپنی رہائش گاہ پر نیند کی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ریچل کئی مقابلہ حسن جیت چکی تھیں جن میں “مس بیسٹ ایٹیٹیوڈ 2019″، “مس ڈارک کوئین تامل ناڈو 2019” اور “کوئین آف مدراس 2022” شامل ہیں۔ انہوں نے 2023 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے “مس افریقا” کے بین الاقوامی مقابلے میں بھی شرکت کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مالی مسائل میں مبتلا تھیں اور کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے اپنے زیورات بھی فروخت کر چکی تھیں۔ افسوسناک واقعے سے قبل انہوں نے ایک خط تحریر کیا جس میں واضح طور پر لکھا کہ ان کی موت کے لیے کسی کو بھی ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ذرائع کے مطابق ماڈل نے خودکشی سے کچھ دن قبل اپنے والد سے مالی مدد کی درخواست کی تھی، تاہم والد نے دیگر خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر مدد سے معذرت کر لی تھی۔واضح رہے کہ سان ریچل شادی شدہ تھیں اور پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سازش یا دباؤ کو سامنے لایا جا سکے۔