پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کی موت کب واقع ہوئی؟ ڈی آئی جی ساؤتھ نے ممکنہ تاریخ بتادی

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ حمیرا اصغر کی ڈیفنس فیز 6 میں واقع رہائش گاہ سے کئی ماہ بعد لاش برآمد ہونے کے بعد تحقیقات میں بتدریج پیش رفت ہو رہی ہے۔جیونیوز کے مارننگ شو “جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرا کی لاش گلنے سڑنے کے مرحلے میں تھی، اور ایسی صورتحال میں لاش سے بدبو 5 دن سے لے کر 40 دن تک محسوس کی جا سکتی ہے، لیکن چونکہ ان کے ساتھ والا فلیٹ بھی طویل عرصے سے خالی پڑا تھا، اس لیے کسی کو شک نہیں ہوا۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں اداکارہ کی لاش ملی، وہاں ایک کمرے کے باتھ روم کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی، ممکن ہے کہ اس کھڑکی کے ذریعے بدبو باہر نکلتی رہی ہو، جس کے باعث کسی کو اس پر شک نہ ہوا ہو۔انہوں نے بتایا کہ فلیٹ کی سوسائٹی کمیٹی، چوکیدار اور قریبی فلیٹس کے مکینوں کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ چونکہ اداکارہ کراچی اور لاہور کے درمیان آتی جاتی رہتی تھیں، اس لیے ممکن ہے کہ کسی نے ان کی غیر موجودگی کو معمول کا سفر سمجھا ہو۔اسد رضا کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر یہ واقعہ 7 اکتوبر 2024 کو پیش آیا، کیونکہ اس کے بعد اداکارہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

تین دن بعد چوکیدار نے ان کے نمبر پر کال کی، جو جواب نہ ملنے پر بند کر دی گئی۔ ایک اور دوست نے بھی بعد میں ان سے رابطے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ اداکارہ کی لاش 8 جولائی کو اس وقت ملی جب فلیٹ مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی حکم پر بیلف کے ساتھ فلیٹ کھولنے پہنچا۔ دروازہ نہ کھلنے پر جب دروازہ توڑا گیا تو اندر حمیرا اصغر کی لاش موجود تھی۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش مکمل طور پر ڈی کمپوز ہو چکی تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی موت کو تقریباً 8 ماہ گزر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…