اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

ماہا حسن کا کم عمری میں ہراسانی کا شکار ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کم عمری میں ہراساں ہونے کا خوفناک تجربہ کرچکی ہیں۔عشقیہ ، نند، سفر تمام ہوا اور یونہی جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو محظوظ کرنے والی اداکارہ ماہا حسن نے حال ہی میں نجی یوٹیوب کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تاریک اور تکلیف دہ واقعے کے بارے میں بات کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

دوران گفتگو مہمان اور میزبان کے درمیان کئی دلچسپ پہلو پر گفتگو ہوئی تاہم جب بچوں کے ہراساں کیے جانے کا سوال سامنے آیا تو اداکارہ ماہا حسن نے بھی خود سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔اداکارہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے بھی بہت کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کیا ہے اور یہ تجربہ نہ صرف ان کے لیے خوفناک تھا بلکہ اس نے ان کی سوچ، ایمان، اور اقدار کو بھی بری طرح متاثر کیا۔اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر، اور کوئی بھی ہنٹ دیے بغیر اس واقعہ کو ایک راز رکھتے ہوئے بتایا کہ، جب میں چھوٹی تھی تو مجھ سے غلط انداز میں بات کی گئی، مجھے نامناسب انداز میں چھوا گیا۔ اس وقت مجھے اتنی سمجھ بھی نہ تھی یہ سب غلط ہے۔ماہا نے بتایا کہ، مجھے اس وقت اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروانی تھی، لیکن اتنی سمجھ نہیں تھی اور یہی سمجھتی رہی کہ شاید یہ سب میرے ساتھ ہی ہورہا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ہم اس شخص چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اگر اسے سمجھائیں گے تو وہ سمجھ جائے گا لیکن ہم غلط ہوتے ہیں کیونکہ اگر اسے اپنی اصلاح کرنی ہوتی تو بہت پہلے ہی کرچکا ہوتا ، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں جہاں بھی موقع ملے اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…