بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل نوجوان کھلاڑیوں نے سلیکشن درست ثابت کردی

datetime 1  جنوری‬‮  2025 |

سنچورین(این این آئی)سال 2024 میں پاکستانی ٹیم کوئی بڑا ایونٹ تو نہیں جیت سکی لیکن چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوئی۔بابر اعظم کو مسلسل ناکامیوں کے بعد کپتانی سے ہٹایا گیا اور قیادت کا تاج محمد رضوان کے سر پر سجا، رضوان نے پاکستان کو لگاتار تین ون ڈے سیریز جتوائیں، پاکستان نے اّسٹریلیا، زمبابوے کو شکست دی اور جنوبی افریقا کو پہلی بار وائٹ واش کیا۔نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب، ابرار احمد، عرفان خان، کامران غلام، سفیان مقیم کو موقع ملا تو انہوں نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔

صائم ایوب کو اّؤٹ اّف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید برداشت کرنا پڑی یہ تک کہا گیا کہ انہیں بہت مواقع مل گئے اب ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے لیکن صائم نے میدان میں پرفارم کرکے سب کو غلط ثابت کردیا۔صائم ایوب نے 7 ٹیسٹ، 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 27 ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی، انہوں نے 26 کی اوسط سے 364 رنز بنائے ہیں لیکن 9 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 515 رنز بنارکھے ہیں اور ان کی ایوریج 64.27 ہے۔اسی طرح 27 ٹی 20 انٹرنیشنل کی 25 اننگز میں 137.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ انہوں نے 498 رنز بنائے ہیں۔نوجوان اوپنر نے اّسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقا میں شاندار سنچریاں اسکور کرکے خود پر میچ ونر کا ٹیگ لگوایا۔اّئندہ سال چیمپئز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اور اس سے قبل ڈومیسٹک سے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہوگی اور امید ہے گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…