اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پشاورہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر محمود خان کے خلاف نااہل قرار دینے کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن) ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

لانگ مارچ میں پولیس فورس استعمال سے متعلق بیان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست دہندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ

وزیر اعلیٰ محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ فورس وزیراعلیٰ کی ذاتی نہیں،

امن وامان قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کے لیے ہے۔ لہذا محمود خان کو وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے نا اہل قرار دیا جائے۔دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے

کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اگلے دن اس بات کی وضاحت کی تھی اور ابھی تو نئے لانگ مارچ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے وکلا کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کا حکم دے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کروں گا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…