اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں30 جون سے مون سون بارشوں کے سلسلے کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات فکے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات 30 جون تا منگل 5 جولائی کے دوران آندھی، تیز ہؤاں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس موسلا دھار سلسلے کے باعث 2 تا 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالا، سیالکوٹ، فیصل آباد اور 3 تا 5 جولائی کراچی و حیدرآباد کے

نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان جبکہ کشمیر ،گلیات،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے اس صورتحال کے پیش نظر تمام وفاقی، صوبائی وزارتوں، انکے ماتحت متعلقہ اداروں بشمول صوبائی، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بر وقت و پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے، ایمرجنسی مشینری و عملہ کو تیار رکھنے کے ساتھ نشیبی علاقوں کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ موسم کی وجہ سے سیلابی پانی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔لوکل ریسکیو سروسز ڈیپارٹمنٹس سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں کے مکینوں خصوصاً سیاحتی مقامات کی جانب گامزن عوام الناس کو غیر ضروری نقل و حرکت سے محتاط رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں،مزید برآں نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کریں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول موٹروے/ٹریفک پولیس شمالی علاقہ جات کی جانب سفر کرنے والے مسافر و سیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…