ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

مبینہ اغوا کے بعد زبردستی نکاح کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

datetime 28  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)مبینہ اغوا کے بعد گیارہ سالہ لڑکی سے زبردستی نکاح کا ایک اورکیس سامنے آ گیا۔ منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں لڑکی سے زبردستی نکاح کے کیس میں پولیس نے لڑکی اور لڑکے کو عدالت میں پیش کردیا۔لڑکی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ

مجھے کسی نے اغوا نے نہیں کیا۔ آفتاب سے شادی کی ہے۔لڑکی کے والد نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ بیٹی امہ ہانی کو 21 مئی کو حیدرآباد سے اغوا کیا گیا۔ لڑکی کی عمرگیارہ سال ہے، اغوا کے بعد شادی کی گئی۔جسٹس جنید غفار نے کہا کہ ہمارے سامنے گمشدگی کا کیس تھا لڑکی عدالت میں پیش ہوچکی ہے، مزید کچھ نہیں کرسکتے۔والد نے بیان دیا کہ بیٹی چھٹی کلاس میں پڑھتی ہے، یہ لوگ مافیا ہیں میری بیٹی کو بیچ دیں گے۔جسٹس جنید غفار نے کہا کہ جو بھی تحفظات ہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔لڑکی کے بزرگ والد نے کمرہ عدالت میں آہ و بکا کی کہ ہم عدالت سے انصاف نہیں مانگیں تو پھر کہاں جائیں گے؟ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے بڑے کیس میں ایسا نہیں کیا جو آپ چاہ رہے ہیں تو اس میں کیسے کردیں گے؟۔سماعت کے دوران دعا زہرا کیس کے تذکرے پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وہ کیس میڈیا اور سوشل میڈیا پرہائی لائٹ ہورہا تھا۔لڑکی کے والد کو ہدایت کرتے ہوئے جسٹس جنیدغفار نے کہا کہ جو طریقہ کار ہے وہی اختیارکیا جائے۔سماعت کے دوران لڑکی کے اسکول اور امتحانی سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے جن کے مطابق امہ ہانی کی تاریخ پیدائش 2010 ہے اور نکاح نامے پر لڑکی کی عمر18 سال درج ہے۔عدالت نے پولیس کو لڑکی کا بیان لینے کے بعد لڑکے کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…