اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ2023تک خلیجی ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردیگا،محکمہ داخلہ کا بڑا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ 2023 میں ملک میں آنے کے خواہش مند خلیج تعاون کونسل( جی سی سی)کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کر دے گا جس سے وہ برطانیہ کی نئی ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے اولین ممالک بن جائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،عمان، کویت، قطراور بحرین 2023 میں برطانیہ کے نئی الیکٹرانک سفری اجازت نامے (ای ٹی اے)کی اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔برطانیہ کی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ اس اقدام کا کے بعد خلیجی ریاستیں ای ٹی اے اوربرطانیہ کے ویزافری سفر سے فائدہ اٹھانے والے دنیا کے اولین ممالک میں شامل ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح برطانیہ کی سرحدوں کی سلامتی ہے اورای ٹی اے کا آغاز کرکے ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ برطانیہ میں داخلے کے خواہش مند ہرشخص کو سفر سے پہلے ایسا کرنے کی اجازت ہو اور خطرے کا موجب بننے والوں کوابتدا ہی میں انکارکردیا جائے۔محکمہ داخلہ نے کہاکہ اس کی درخواست کا عمل بالکل سیدھا سادہ ہے اوریہ اسکیم ایک اضافی حفاظتی اقدام کے طورپرکام کرے گی جس سے حکومت کو برطانیہ میں خطرات کو داخلے سے روکنے میں مدد ملے گی جبکہ افراد کو سفر کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بھی بروقت یقین دہانی کرادی جائے گی۔ایک مرتبہ منظوری کے بعد، ایک ای ٹی اے ایک توسیعی مدت کے دوران میں متعدد اسفار کے لیے کارآمد ہوگی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…