اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 155 ہوگئی

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے اوچا نے بتایا کہ زلزلے میں250بچے زخمی بھی ہوئے

اور تقریبا 65بچے یتیم ہوگئے ، زیادہ تر بچے صوبہ پکتیکا کے گیان ضلع میں جاں بحق ہوئے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وہ ان بچوں کو بھی اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملانے کے لیے کام رہا ہے جو زلزلے کی وجہ سے ان سے بچھڑ گئے تھے۔ اقوام متحدہ نے ضلع گیان میں بچوں کی ذہنی صحت کے لیے کلینکس بھی کھولے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس وسط اگست میں طالبان نے جب افغانستان میں اقتدار حاصل کیا تو بین الاقوامی امداد بھی بند ہو گئی تھی۔ اس پر عالمی برادری نے افغانستان پر پابندیاں بھی عائد کرکے بینکوں سے رقوم کی منتقلی روک دی اور بیرون ملک افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے۔عالمی سطح پر ابھی تک طالبان کی حکومت کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ طالبان حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومت میں تمام طبقات کو شامل کریں اور خواتین کی تعلیم و دیگر حقوق کا احترام کریں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…