اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاکرڈاکٹر کے 40 لاکھ مداح صرف 2 سال میں دنیا بھر میں مقبول ہوگئیں

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ڈاکٹری ایک ایسا پیشہ ہے جس سے منسلک افراد سوشل میڈیا سے دور نظر آتے ہیں لیکن ایک خاتون ڈاکٹر ایسی بھی ہیں جنہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 34 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔37 سالہ ڈاکٹر جولی اسمتھ پیشے سے ایک ماہرِ نفسیات ہیں لیکن

وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر جولی اسمتھ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کی آگاہی سے متعلق ویڈیوز بنانا شروع کیں۔جب اْنہوں نے دیکھا کہ صارفین اْن کی ویڈیوز میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں تو ڈاکٹر جولی نے اپنی ویڈیوز میں چھوٹے چھوٹے نفسیاتی ٹوٹکے بھی بیان کرنا شروع کیے اور ہوا یوں کہ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین نے اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرلیا۔ڈاکٹر جولی صرف دو سال کے عرصے میں دْنیا بھر میں مقبول ہوگئیں اور اس وقت ٹک ٹاک پر اْن کے فالوورز کی تعداد 34 لاکھ ہے جبکہ اْن کی تمام ویڈیوز پر کْل 39 اعشاریہ 9 ملین لائکس ہیں۔دوسری جانب یوٹیوب پر ڈاکٹر جولی اسمتھ کو 4 لاکھ سے زائد صارفین نے سبسکرائب کیا ہوا ہے۔اس کے علاوہ رواں سال ڈاکٹر جولی نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان ‘مجھے پہلے کسی نے یہ کیوں نہیں بتایا؟’ ہے، اس کتاب کو بیحد مقبولیت بھی مل رہی ہے۔برطانیہ میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر جولی اسمتھ نے ‘یونیورسٹی آف ایکسیٹر’ سے نفسیات کی ڈگری حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…