اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات الیکشن کمشنر پنجاب کا ردعمل آگیا

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں غیر جانب دارانہ طریقے سے انجام دے رہا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اور یہ اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے، ان فرائض میں کسی طور بھی غفلت نہیں برتی جاتی۔الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ انھوں نے اداروں اور انتخابی امیدواران کو ضابطہ اخلاق سے متعلق سختی سے ہدایات دی ہیں، ضمنی انتخاب والے حلقوں کے ووٹرز کے کوائف 8300 پر یکم جولائی کے بعد اپ ڈیٹ ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں رد و بدل کے الزامات کی بھی تردید کر دی، انھوں نے کہا الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی پی 167 لاہور فائرنگ واقعے میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا، واقعے کا الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہے، جس پر اگلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی، اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے کہا الیکشن کمیشن ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے پر عزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…