اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی مفاہمت کے باوجود ایم کیوایم اورپیپلز پارٹی کے درمیان عدالتوں میں جنگ جاری

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم پاکستان نے آئی بی اے سکھرکے ذریعے بھرتیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، عدالت نے9اگست کے لیے حکومت سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے امتناع کی استدعا مسترد کردی۔منگل کو سماعت کے دوران درخواست گزارایم کیو ایم سینیٹرخالدہ طیب نے موقف اختیارکیا کہ آئی بی اے سکھر کے توسط سے ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔

بھرتیوں کے عمل کو فوری روکا جائے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئی بی اے سکھر کے افسران نے سیبا کے نام سے اپنی ایک نجی ٹیسٹنگ کمپنی بنارکھی ہے۔آج ملازمت کے انٹرویو کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے۔خالدہ طیب کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ درخواست گزارسمیت متحدہ کے منتخب ارکان اس پرمتفق ہیں کہ بھرتیوں کے عمل میں بے قاعدگیاں ہورہی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایم این اے اور ایم پی ایزکے متفق ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمیں یہاں قانون کے مطابق کام کرنا ہے اور چھٹیوں میں کوئی جلدی نظر نہیں آرہی ہے۔جسٹس امجد سہتو نے وکیل ایم کیوایم سے مکالمے میں کہا آپ ایک معتبرادارے پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ ہم نے جب جوڈیشل افسران کے ٹیسٹ کیلیے آئی بی اے سکھر سے رابطہ کیا تو اس نے معذرت کرلی۔ آئی بی اے کراچی نے کہا کہ یہ سہولیات آئی بی اے سکھرکے پاس ہیں۔ایڈووکیٹ طارق منصور نے عدالت سے کہا کہ میں دستاویزات دکھا سکتا ہوں کہ حکومت پاکستان نے آئی بی اے سکھر کے لیے منفی رپورٹس کی ہیں جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام معاملات اگست میں سماعت کے موقع پردیکھیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…