اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فٹ بال میچ کے بعد میدان میں دعا کرانا غیر آئینی نہیں، امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سپریم کورٹ قرار دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فٹ بال کوچ کا کھیل کے بعد میدان میں دعا کرانا غیر آئینی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ کے چھ قدامت پسند ججوں نے فیصلے کی تائید کی جب کہ تین لبرل ججوں نے اس کے خلاف رائے دی۔1962 میں عدالت عظمی کے ایک فیصلے کے بعد سے سرکاری اسکولوں میں عملے کی

جانب سے منظم طریقے سے دعا کرانے پر پابندی ہے۔ طالب علم مل کر دعا کر سکتے ہیں لیکن کسی کو ساتھ ملنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔حالیہ مقدمے میں ججوں کے سامنے یہ سوال تھا کہ اساتذہ اور کوچز کو حاصل مذہبی اور اظہار کی آزادی کے حق اور طلبا کو حاصل یہ حق کہ وہ مذہبی طور پر کوئی دبا ئونہ محسوس کریں، اس کے درمیان توازن کیسے قائم رکھا جائے۔اہم فیصلے میں بنچ کے لبرل ججوں کا کہنا تھا کہ ہائی سکول کے کوچ جوزف کینیڈی نے جب فٹبال کے میدان میں دعا کرائی تو اس سے بچوں پر دبا ئوپڑا۔ اور اس سے کوچ کو یہ موقع ملا کہ وہ اپنے ذاتی عقائد کو سکول کی تقریب کا حصہ بنائیں۔ جسٹس سونیا سوٹومایور نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ یہ ہمیں ایک خطرناک راستے پر ڈال دیتا ہے جہاں ریاستوں کو مذہبی معاملات میں الجھنا پڑے گا۔لیکن اکثریتی فیصلے میں ججوں نے زور دنیا کہ کوچ نے دعا میچ ختم ہونے کے بعد کرائی، جس وقت ان پر بچوں کی ذمہ داری نہیں تھی اور کوچ اس وقت کچھ بھی کر سکتے تھے۔ جسٹس نیل گورسچ نے اکثریتی فیصلے میں لکھا کہ آئین اور ہماری اقدار مذہبی اور غیر مذہبی نظریات کے لیے باہمی احترام اور برداشت تجویز کرتی ہیں، نہ کہ انہیں سنسر کرنے اور دبانے کی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہر وہ چیز جو سرکاری سکول کے اساتذہ اور کوچ کہیں یا کریں، اسے حکومتی کنٹرول کے تابع لانا بھی درست نہیں ہوگا۔

اگر ایسا ہو تو ایک سکول کسی مسلمان ٹیچر کو حجاب پہننے پر ملازمت سے فارغ کر سکتا ہے یا کسی مسیحی کو کھانے سے پہلے خاموشی سے دعا کرنے سے روک سکتا ہے۔فیصلے کے اختتامی جملوں میں جسٹس گورسچ نے لکھا کہ مذہبی اظہار کے لیے احترام ایک آزاد اور متنوع معاشرے کے لیے ناگزیر ہے۔

خواہ وہ کسی دینی ادارے میں ہو یا کھیل کے میدان میں، الفاظ کی شکل میں یا جھکے ہوئے سر کی صورت میں۔مگر اختلافی نوٹ میں جسٹس سونیا سوٹومایور کا کہنا تھا کہ، کھلاڑی جانتے ہیں کہ کوچ کی پسندیدگی حاصل کرنے کے بہت سے چھوٹے بڑے فائدے ہو سکتے ہیں،

کھیل کے لیے اضافی وقت ملنے سے لے کر کالج میں کھلاڑی کے طور پر داخلہ لینے میں مدد تک۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طالب علموں نے بتایا کہ انہوں نے دعا میں کوچ کینیڈی کا ساتھ دیا کیونکہ انہیں سوشل پریشر (دوسروں کے ساتھ مل کر چلنے کا دبائو) محسوس ہوا۔مقدمے کے

مرکزی کردار کوچ جوزف کینیڈی نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ 2008میں جوزف نے سکول میں فٹبال میچ کے بعد میدان میں اکیلے گھٹنا ٹیک کر دعا کرنا شروع کی تھی۔

کچھ عرصے بعد بچے ان کے ساتھ اس میں شامل ہونے لگے اور کوچ مختصر خطبہ دینے لگے۔2015 میں حکام نے انہیں اس خدشے کے تحت منع کیا کہ وہ سکولوں میں منظم دعا پر پابندی کے

اصول کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔امریکی سپریم کورٹ ان دنوں کئی اہم مقدمات کے فیصلے جاری کر رہی ہے۔حال ہی میں عدالت عظمی نے اسقاط حمل کو نصف صدی سے حاصل آئینی تحفظ ختم کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…