اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کان کن نے ہزاروں سال سے برف میں محفوظ جانور دریافت کرلیا

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی) کنیڈا میں کان کن نے سونے کی کان سے35 ہزار سال سے برف میں محفوظ وولی میمتھ دریافت کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی کلونٹڈیک نامی سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نے اپنی زندگی کی سب سے

بڑی دریافت ہاتھیوں کی ایک قدیم ترین نسل وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کرلی ہے۔قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ وولی میمتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل)کے بچے کی یہ برف میں محفوظ لاش اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس وولی میمتھ کی کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔ایک ماہ کے اس وولی میمتھ کو ماہرین نے برف سے نکالا جبکہ جانچ پڑتال میں اس وولی میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی کچھ مقدار بھی دریافت کی گئی ہے جس سے اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔واضح رہے کہ ابھی ماہرین نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس پر کس طرح تحقیقی کام کرنا ہے اور بعد میں اسے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…