اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چین سے مزید 100 بسیں پاکستان پہنچ گئیں

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی چین سے مزید 100 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہیں ۔ اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

گذشتہ روز پیپلز بس سروس کے روٹ ون کا آغاز ہوگیا ہے ، انشا اللہ یکم جولائی کو روٹ – 2 پر لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی ۔ جبکہ دو ماہ کے اندر کراچی کے تمام سات روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے پر تیزی سے گامزن ہے ۔ پیپلز بس سروس کے آغاز کے بعد بہت جلد اوورنگی کے شہریوں کیلئے اورینج لائن کا بھی آغاز کردیا جائے گا ۔ مجموعی طور پر پیپلز بس سروس کی 240 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے وعدہ ہے ،ایک دو سال میں پاکستان پیپلز پارٹی ہزاروں بسیں لائے گی ۔چین اور ترکی کی دو کمپنیوں سے کراچی میں بسوں کے مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر پیش رفت ہوئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بسوں کا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پیپلز بس سروس کو کامیاب کریں اور ان کی حفاظت کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…