عمرکوٹ(این این آئی) سندھ میں مبینہ طور پر ووٹ نہ دینے پر پی پی امیدوار ہینڈ پمپ اکھاڑ کر لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر عمر کوٹ میں بلدیاتی انتخابات سے چند دن قبل لگایا ہینڈ پمپ پی پی امیدوار ووٹ نہ دینے پر اکھاڑ کر لے گیا۔عمر کوٹ کے علاقے چھور ٹائون کمیٹی کے ایک گائوں میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہینڈ پمپ لگایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن میں شکست پر امیدوار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہینڈ پمپ اکھاڑا۔ذرائع نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے پی پی امیدوار کو ہینڈ پمپ اکھاڑنے سے روکا بھی لیکن وہ ہتھوڑے مار کرکے اسے اکھاڑ کر لے گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔