اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے ایم ترین رہنما کو برین ہمیرج ، ہسپتال منتقل

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینرکنور نویدجمیل کی برین ہیمریج کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس پر انھیں کراچی کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ پیر کی رات ہائی بلڈ پریشر کی

وجہ سے کنور جمیل کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انھیں نجی اسپتال کیانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کنورنویدجمیل کوبرین ہیمریج کے باعث اسپتال لایاگیا اور ان کے سی ٹی اسکین سمیت دیگرٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنور نوید کی حالت تشویش ناک ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ کنور نوید جمیل نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔دریں اثناء وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کنور نوید کی طبعیت سے متعلق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپتال انتظامیہ کو بھی ٹیلی فون کرکے کنور نوید کو بہترین علاج مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…