اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلم بھوتانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ، کھری کھری سناتے ہوئے شکایات کے انبار بھی لگا دیے

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم سے بی اے پی رہنما اور اسلم بھوتانی نے ملاقات کی اور شہباز شریف کو کھری کھری سناتے ہوئے شکایات کے انبار بھی لگا دیے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے بی اے پی رہنما اور اسلم بھوتانی کی ملاقات کا احوال نجی ٹی وی نے حاصل کرلیا، ملاقات کے دوران باپ اور آزاد اراکین نے شہباز شریف سے شکایات کے انبار لگا دیے

اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ آپ ملنا گوارا نہیں کرتے اس لیے اسمبلی میں بات کرنا پڑی، ہمیں آپ سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے، آصف زرداری کی محبت میں آپکے ساتھ آئے مگر یہ محبت مہنگی پڑ رہی ہے، ہم اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں بلکہ حلقے کے لیے فنڈز مانگتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اسلم بھوتانی سے کہا کہ آپ کی محبت قائم رہنی چاہیے، تاخیر سے ملنے پر معافی چاہتا ہوں، وزیراعظم نے سیاسی ملاقاتوں کیلئے سیاسی امور کے ڈائریکٹر کی ذمے داری لگا دی۔دوسری جانب اسی ملاقات میں بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں۔ذرائع نے بتایا کہ باپ رہنما خالد مگسی نے کہا کہ غیر مشروط آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں اہم فیصلوں کو پتہ نہیں ہوتا، مشاورتی عمل سے باہر رکھا جاتا ہے، انہوں ںے متنبہ کیا کہ ہمیں نظر انداز نہ کریں اور مشاورتی عمل سے باہر نہ رکھیں ورنہ یہ آپ کیلیے نقصان دہ ہوگا بی اے پی اپنے حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں کے کسی گلے شکوے کا کھل کر جواب نہ دے سکے اور خالد مگسی سے کہا کہ آئندہ مجھے براہ راست کال یا میسج کریں شکایت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مذکورہ دونوں اتحادی رہنما نظر انداز کیے جانے پر قومی اسمبلی میں بھی خاصے برہم ہوگئے تھے۔خالد مگسی نے کہا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے رویے بدل لیں اور ہماری شکایت کا ازالہ کیا جائے جب کہ اسلم بھوتانی نے وزرا کے رویے پر کہا تھا کہ 2 ووٹوں پر کھڑی حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے اگر 10 ووٹوں کی اکثریت ہوتی تو پتہ نہیں یہ کیا کرتے، موجودہ حکومت سےکوئی اتحادی خوش نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیں اربوں روپے کے فنڈز دیئے، ان سے پی ٹی آئی بہتر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…