اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ووٹر لسٹوں میں مبینہ ردوبدل، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کیخلاف ویڈیو ثبوت منظر عام پر لے آئی

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کی مبینہ ردوبدل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف ویڈیو ثبوت منظر عام پر لے آئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کی مبینہ ردوبدل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف ویڈیو ثبوت منظر عام پر لے آئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ دھاندلی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور سیالکوٹ میں ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کی مبینہ کوشش کے ثبوت مل گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کی کوشش پکڑی گئی ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ ن لیگ سے مل کر دھاندلی کی منصوبہ بندی کرتا پکڑا گیا ہے، انہوں نے اس مبینہ دھاندلی کی کوشش کی فوٹیجز بھی جاری کردی ہیں۔ عثمان ڈار کا اپنے ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے کارکنان کے ووٹ ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتا پکڑا گیا، ووٹر لسٹوں میں فوت ظاہر کئے گئے افراد زندہ نکل آئے، عمران خان نے الیکشن کمیشن اور ن لیگ گٹھ جوڑ پر پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کینٹ میں الیکشن کمیشن عملے کو 3 لیگی اراکین کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ پی ٹی آئی کے ووٹ بغیر تصدیق شفٹ کر رہا تھا اور عملہ شناختی کارڈ کی کاپیاں لگائے بغیر خود دستخط کر رہا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں بتایا کہ خواجہ آصف کواسی حلقے میں 2018 کا الیکشن ہرا چکے ہیں، الیکشن کی رات خواجہ آصف نے کس کو ٹیلی فون کیا تھا پوری قوم جانتی ہے، اب یہی خواجہ آصف الیکشن کمیشن عملے سے مل کر منظم دھاندلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، معاملے پر عمران خان کو اعتماد میں لیا ہے اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…