اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ، جو ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، کی جلد وطن واپسی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی سینیٹر اسحٰق ڈار کو جلد پاکستان بھجوانے کا کہا تھا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، اسی وجہ سے اسحٰق ڈار کو ملک واپس بھجوانےکی منظوری دیدی ہے۔