ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں روزگار کی خاطر مقیم پاکستانیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) دنیا بھر سے روزگار کے حصول کیلئے سعودی عرب آنے والے غیرملکیوں کو دوران قیام بہت سی مشکلات درپیش ہوتی ہیں جس کے سدباب کیلئے وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیرملکیوں کو ایگزٹ ری انٹری جسے عربی میں خروج وعودہ کہا جاتا ہے ماہانہ بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے، ابتدائی طور پر دو ماہ کا ویزہ جاری

ہوتا ہے جس کی فیس دوسو ریال ہوتی ہے۔ابتدائی دوماہ کے بعد اضافی مدت ماہانہ سو ریال کے حساب سے حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اس سے قبل چھ ماہ تک کے خروج وعودہ کی فیس صرف دوسو ریال ہی ہوا کرتی تھی۔اہل خانہ کا خروج وعودہ 6 ماہ کا لگایا ہے، ری انٹری کی مدت میں 4 ماہ باقی ہیں اقامہ کینسل کرانے پر کیا جمع کردہ فیس واپس لی جاسکتی؟۔ اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ ویزے کیلیے جمع کرائی گئی فیس استعمال کے بعد واپس حاصل نہیں کی جا سکتی۔واضح رہے کہ جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ ویزہ ایگزٹ ری انٹری ماہانہ بنیاد پرجاری کیا جاتا ہے جس کی فیس سو ریال ماہانہ کے حساب سے جمع کرانے کے بعد ویزہ جاری کرایا جاتا ہے۔خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری کے لیے جمع کرائی گئی فیس اس وقت تک واپس لی جا سکتی ہے جب تک فیس کے مقابل سروس حاصل نہ کرلی گئی ہو۔خروج وعودہ ویزہ جاری کرانے اور اسے استعمال کرنے کے بعد فیس قطعی طور پر واپس نہیں لی جاسکتی۔

اس سے قطع نذر کہ خروج وعودہ ویزہ استعمال کیا گیا ہویا نہیں۔سوال میں جو نکتہ بیان کیا گیا ہے اس میں اہل خانہ کے خروج وعودہ کے بارے میں ہے، اس حوالے سے خیال رہے کہ فیس کی واپسی کا قانون اہل خانہ یا ورک ویزے پرمقیم غیرملکی کارکن دونوں کیلیے یکساں ہے یعنی فیس کے مقابل سروس حاصل کرنے کے بعد ادا شدہ فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے۔

اقامہ میں نام کی درستگی کے حوالے سے ایک خاتون نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا اقامہ میں انگلش والا نام غلط درج کیا گیا ہے پاسپورٹ کے برعکس ہے اسے کس طرح درست کرایا جائے؟۔ سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ کارڈ میں کسی بھی قسم کی درستگی کیلیے لازمی ہے کہ جوازات کے دفتر سے رجوع کیا جائے جس کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنا لازمی ہے۔

وقت مقررہ پر جوازات کے دفتر جانے کے لیے اس امر کا بھی خیال رکھیں کہ حاصل کی گئی اپوائنٹمنٹ کا پرنٹ نکال لیں جسے کاؤنٹر پر دکھانا ہوتا ہے۔وقت مقررہ پر جوازات کے دفتر پہنچ کر وہاں اصل پاسپورٹ پیش کیا جائے ساتھ ہی اقامہ اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی ہمراہ رکھیں۔

یاد رہے کہ غیر ملکی کارکن اپنے کسی بھی معاملے میں براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتا اس کے لیے کارکن کا اسپانسر یا اس کی جانب سے مقرر کردہ نمائندہ ہی اس امر کا مجاز ہوتا ہے کہ وہ جوازات کے دفتر سے رجوع کر کے کارکن کے معاملے کو حل کرے۔خیال رہے کہ اہل خانہ کے ہمراہ مقیم غیرملکی کیونکہ اپنے اہل خانہ کے سپانسر ہوتے ہیں اس لیے انہیں یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے قانونی معاملات کو انجام دینے کے لیے جوازات سے رجوع کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…