ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ، ریاض(اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین میں سے 5 پاکستانی اللّٰہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق طبعی موت کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

تمام وفات پانے والے افراد کی ان کے ورثا کی اجازت سے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلیے اب تک 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہےکہ حج پروازوں کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلیے 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ ایک لاکھ 30 ہزار 308 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں موجود مختلف ممالک کےعازمین کی تعداد 83 ہزار882 ہے۔وزارت نے کہا کہ حکام عازمین حج کی خدمت اور ان کی یادوں کو خوشگوار بنانے کے لیے 24 گھنٹے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلا حج ہے جس میں بیرون ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، رواں سال10لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔الحرمین الشریفین کی انتظایمہ نے اس سال حج کے لیے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔ عازمین کے خیرمقدم اور ان کی خدمت کےلیے 10 ہزار کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…