اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)یکم جولائی سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں،پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد پٹرولیم منصوعات پر 11 فیصد سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیے جانے
اور ہر ماہ 5 روپے فی لٹر لیوی عائد کرکے 50 روپے تک لےجانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے آئی ایم ایف پروگرام 2023کے بجائے 2024تک چلے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر11 فیصد سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیا جائے.پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7005 سے بڑھا کر 7450 ارب روپے کرنے اور کسٹم وصولی کا ہدف950 ارب سے بڑھا کر 1005 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی وصولیوں کا ہدف 3008سے بڑھا کر 3300 ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 55 ارب روپے کردیا گیا۔آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی فریم ورک دو روز میں پاکستان کو دیئے جانے کا امکان ہے۔