منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وبا کے دوران چھوٹے بچوں کے سکرین ٹائم میں ہوشربا اضافہ

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) کورونا کی عالمی وبا کے دوران اسکول کے بچوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اسکرین ٹائم میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ چھ سے 10 سال کے درمیان بچوں نے روزانہ کی بنیادوں پر ایک گھنٹہ 23 منٹ اسکرین پر گزارے۔

تاہم کیمبرج کی اینگلیا رسکن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق اسکرین ٹائم میں اضافہ تمام عمر کے افراد میں دیکھا گیا۔ایسا کام یا تعلیمی اغراض کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ فارغ اوقات میں اسکرین ٹائم میں بھی تمام عمر کے افراد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ اسکرین ٹائم میں اضافے کا تعلق بڑوں اور بچوں میں غذا، نیند، ذہنی صحت اور آنکھوں کی صحت پر منفی اثرات سے تھا۔تحقیق میں بچوں میں اسکرین ٹائم اور ان کے رویوں میں مسائل، جیسے کہ جارح مزاجی اور غصہ کے درمیان اہم تعلق بھی سامنے آیا۔یونیورسٹی میں آنکھوں کے تحقیقی انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر اور تحقیق کی سینیئر مصنفہ پروفیسر شاہینہ پرادھان کا کہنا تھا کہ یہ اس قسم کی پہلی تحقیق ہے جس میں دورانِ وبا اسکرین ٹائم میں اضافے اور اس کے اثرات پر منظم انداز میں مطالعہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متعدد مطالعوں کو ایک ساتھ رکھ کر محققین کو لوگوں میں اسکرین ٹائم اور اس سے متعلقہ صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے زیادہ درست تصویر سامنے آئی۔ان کا کہنا تھا کہ کل اعتبار سے یہ بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ جہاں ممکن ہو سکے اسکرین ٹائم کو کم کیا جانا چاہیے تاکہ ممکنہ منفی اثرات کو کم کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…