ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توانائی بچاؤ کا حکومتی فیصلہ بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لاسکا

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)توانائی بچاؤ کا حکومتی فیصلہ بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لاسکا،شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بدستور جاری،شہری شدیدگرمی سے نڈھال۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی پریشانی میں

مزید اضافہ کردیا۔اس حوالے سے شہریوں کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تونائی بچاؤ فیصلے کے تحت رات کو کاروبار شادی ہال، ہوٹل جلدی بند کروانے سے لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہ آسکی بلکہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو کون لگام ڈالے گا،شہرکے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ تین تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے،دن میں کئی بار لوڈشیڈنگ کے شہری ذہنی اذیت کا شکارہیں،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کی فریاد سننے والا کوئی بھی نہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کے نام پر دن میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بن کردی جاتی ہیجبکہ کے الیکٹرک شکایتی مرکز پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوتی شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے 10تا 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعثشہری راتیں جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو چھٹکارہ دلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…