جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

مسجد نبویﷺ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری انتقال کرگئے

datetime 26  جون‬‮  2022 |

مدینہ منورہ(این این آئی) مسجد نبوی کے سابق امام اور خطیب اور مسجد قبلتین کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ محمود خلیل کو چند روز قبل تکلیف کے بعد سعودی عرب کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا

جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام الشیخ محمود القاری کی وفات پرسعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹرپر اپنے اکائونٹ کے ذریعے کہا کہ ہمیں انتہائی افسوسناک خبر ملی کہ ممتاز عالم دین الشیخ محمود القاری انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم نے پوری زندگی مسجد نبوی اور مسجد قبلتین میں امامت اور خطابت میں بسر کی۔ وزیر مذہبی امور نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔قابل ذکر ہے کہ محمود خلیل القاری مسجد نبوی کے امام اور مدینہ کی مسجد قبلتین کے امام رہے ہیں۔ وہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ الشیخ ابو ابراہیم کنیت اختیار کی اور دس سال کی عمر قرآن کریم حفظ کرلیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے والد قاری خلیل القاری سے قرآن پاک کی سند حاصل کی۔ مدینہ میں تحفیظ القرآن پرائیویٹ اسکولوں میں ابتدائی، مڈل اور ثانوی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نیفیکلٹی آف ہولی قرآن اینڈ اسلامک اسٹڈیز میں بیچلر کی تعلیم مکمل کی اور مسجد نبوی میں امامت کی ذمہ داریوں سے وابستہ ہوگئے۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…