بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چائے کم پئیں، ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے برآمدی بل کی بچت کے لیے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو یونیورسٹیز کو چائے کی جگہ

ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے ایچ ای سی کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو ریکٹرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ ملک کے زرمبادلہ کو بچانے کے لیے مقامی چائے کے باغات میں کاشت کی گئی چائے اور روایتی مشروبات جس میں لسی اور ستو شامل ہیں کو پروموٹ کیا جائے۔مراسلے میں ایچ ای سی نے کہا کہ ہمیں ملک کے معاشی صورتحال کے تناظر میں چائے کی درآمد میں کمی کرنا چاہیے جس سے ہمارے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔قائم مقام ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ نے اپنے مراسلے میں مقامی کوکنگ آئل پر تحقیق اور درآمد شدہ خوردنی تیل کو تبدیل کرنے کیلئے مارکیٹنگ کرنے اور موٹر سائیکل، کار، بسوں اور ٹرینوں میں متبادل توانائی کے استعمال کیلیے تحقیق کرنے پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ ہفتے معاشی صورتحال کے پیش نظر عوام کو چائے کم پینے کا نادر مشورہ دیا تھا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…