بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ اور سابق نائب وزیر داخلہ جیرارڈو میلمن نے انکشاف کیا ہے کہ بیونس آئرس میں قبضے میں لیے گئے وینزویلا کے طیارے کا پائلٹ غلام رضا قاسمی ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا اہم رکن ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عملے کے پانچوں ارکان بین الاقوامی دہشت گردی سے منسلک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹس میں پائلٹ کے موبائل فون پر فوجی سازوسامان، جیسے میزائل اور جنگی طیاروں اور اسرائیل میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تصاویر کی موجودگی کو ظاہر کیا گیا ۔میلمن کا کہنا تھا کہ اس طیارے میں شریک پائلٹ کو بٹھانا زیادہ مشکل ہے، کیونکہ وہ عراق میں پیدا ہوا تھا، لیکن اس نے اپنی عراقی شناخت چھپائی اور ارجنٹینا میں جن دستاویزات کے ساتھ داخل ہوا ان میں اس نے بتایا ہے کہ وہ وہ تہران میں پیدا ہوا تھا۔ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وینزویلا کے ہوائی جہاز کے عملے کے 14 ارکان نکولس مادورو کی حکومت کی فوج اور وینزویلا کی انٹیلی جنس سروس کے ارکان بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی طیارے کا بیونس آئرس پہنچنے کا منصوبہ ایک انسانی ہدف پر حملہ کرنا تھا۔جبکہ مل مین نے نشاندہی کی کہ پکڑا جانے والا طیارہ پہلے میکسیکو اور جنوبی امریکا کے علاقوں میں تھا اور لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرنے کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ ایران وینزویلا آپریشن” کا حصہ تھا۔ طیارہ ایک لاجسٹک ہوائی جہاز تھا نہ کہ کارگو طیارہ۔ وینزویلا کی ایئر لائن اسے کنٹرول کرتی ہے مگر یہ ایک ایرانی ایئر لائن کے کور کے طور پر کام کرتا ہے۔