پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

چاردیواری کے بغیر زیروسٹارہوٹل متعارف کرادیاگیا

datetime 25  جون‬‮  2022 |

برن(این این آئی)سوئزرلینڈ کے ڈیزائن فنکاروں نے ایک انوکھا ہوٹل بنایا ہے جو کسی چھت، چار دیواری اور سہولت کے بغیر ہے اور اسے زیرو اسٹار ہوٹل کا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل کے مالکان پیٹرک اور فرینک رِکلن نے بتایاکہ جب کوئی اس ہوٹل میں آتا ہے

تو وہ اسے روایتی ہوٹل کے کمرے میں رات گزارنے یا پھر کھلی فضا میں سونے کا کہتے ہیں۔ باہر کی کھلی فضا میں منجی بستر کی طرز پر سونے سے وہ عالمی مسائل کا ادراک کرسکتے ہیں یا پھر عالمی وبا، جنگوں، معاشی مسائل اور دیگر امور پر دوسرے سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔ہوٹل کے باہر انہوں نے دو عدد ڈبل بیٹ، دو اطراف کے ٹیبل اور لیمپ لگائے ہیں لیکن نہ سر پہ چھت ہے اور نہ ہی اطراف میں کوئی دیوار ہے۔ بسترے کے قریب ہی ایک پیٹرول پمپ ہے اور قریبی ایک چھوٹا سا دیہات واقع ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوٹل کا مقصد لوگوں کو سلانے سے زیادہ عالمی مسائل کی جانب راغب کرنا ہے۔ معاشرے کو فوری تبدیلی کی ضرورت ہے جن میں کلائمٹ چینج اور غربت بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب انسان کی نہ ختم ہونے والی لالچ نے اس سیارے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔یکم جولائی سے 18 ستمبر تک زیرو اسٹار ہوٹل کی کھلی فضا میں ایک رات گزاری جاسکتی ہے لیکن کرایہ 337 ڈالر ہے۔ تاہم ایک بیرا صبح کا ناشتہ اور مشروبات وغیرہ فراہم کرتا ہے۔ فنکاروں کے مطابق ملک کے دیگر پرفضا مقامات پر مزید ایسے ہوٹل کھولے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…