جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سانپ کو دیکھ کر علاج کیاجائے، شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو لیکر ہسپتال پہنچ گیا

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو بوتل میں ڈال کر اہلیہ سمیت اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رامیندر یادیو نامی شخص کی بیوی کو گھر میں کام کرنے کے دوران خطرناک سانپ نے کاٹ لیا جس پر اس

نے سانپ کو بوتل میں بند کیا اور اہلیہ سمیت اسپتال لے گیا۔خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ جب ڈاکٹروں نے رامیندر یادیو سے سانپ کو بھی ساتھ اسپتال لانے کی وجہ پوچھی تو اس کے جواب نے حیران کر دیا۔اس نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے فضول کے سوال کرتے کہ آپ کی بیوی کو کس قسم کے سانپ نے کاٹا ہے تو میں کیا جواب دے پاتا، اس لیے میں سانپ کو بھی ساتھ لے آیا ہوں، اب اسے دیکھ کر علاج کرو۔رامیندر یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میری بیوی ٹھیک نہیں ہو جاتی یہ سانپ میرے قبضے میں رہے گا، سانس لینے کے لیے میں نے بوتل کے ڈکن میں سوراخ کیا ہے۔اس نے کہا کہ اہلیہ کی صحت یابی کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ آئوں گا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…